ممبئی (این این آئی)نامور بھارتی اداکارہ کریتی سینن نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ٹائیگر شیروف کی ہیروئن بن کر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹائیگر کی ہیروئن کا ٹیگ ہٹانے میں برسوں لگ گئے۔خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے بھارتی فلم نگری میں ایک دہائی مکمل کرلی۔ فلم ہیروپنتی سے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی کریتی نے اپنی اداکاری سے مداحوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ کیا۔تاہم اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کریتی کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی دنوں میں کس طرح صرف ٹائیگر شروف کی ہیروئن قرار دیا جاتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اپنے فلم کامیاب بنانے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔ہیروپنتی کے وقت، اگرچہ لوگ ٹائیگر کو جانتے تھے لیکن ڈائریکٹر اور پروڈیوسر نے فلم کو دو نئے چہروں کو لانچ کرنے کے طور پر رکھا۔ لہٰذا مجھے گانے اور پرفارمنس کے ساتھ بالی ووڈ کی بہترین ہیروئن بننے کا موقع ملا۔کریتی کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے بعد ہی لوگ مجھے دیکھ کر کہتے تھے کہ ‘یہ وہی ہے جو ٹائیگر کی فلم میں آئی تھی۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کریتی کا کہنا تھا کہ اگر آپ فلمی گرانے سے نہ ہوں تو اپنے نام اور چہرہ لوگوں کی ذہنوں میں نقش کرنے کیلئے آپ کو وقت لگتا ہے۔