امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شردھا کپور سے متعلق ایک خبر نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی

ممبئی (این این آئی) شردھا کپور آئٹم نمبر میں سمانتھا رتھ پرابھو اور تمنا بھاٹیہ کو مات دے سکتی ہیں؟ یہ سوال انٹرنیٹ پر زیر بحث ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر 6 دسمبر 2024ء کو ریلیز ہونے والی فلم ‘پشپا2’ کے حوالے سے یہ خبر زیر گردش ہے کہ اس میں شردھا کپور اداکار الو ارجن کے مقابل آئٹم نمبر کریں گی۔37 سالہ شردھا کپور فلم استری 2 میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد ایک بار پھر گفتگو کا موضوع بن گئی ہیں، اس فلم نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور استری 2 کے بعد کیا کرنے جارہی ہیں؟ تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہوئی، کچھ رپورٹس ہیں کہ وہ ایکشن تھرلر فلم دھوم 4 میں رنبیر کپور کے مقابل جلوہ گر ہوسکتی ہیں۔تازہ خبر یہ ہے کہ شردھا کپور آئٹم سونگ کے ذریعے تیلگو سپر اسٹار الو ارجن کے ساتھ پشپا 2 کا حصہ بن سکتی ہیں۔الو ارجن کی فلم سیریز کا پہلا حصہ 2021ء میں پشپا راج کے نام سے سامنے آیا تھا، اس ایکشن ڈرامہ فلم میں اداکاروں کی پرفارمنس، کہانی اور سمانتھا کے آئٹم نمبر کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved