امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیداکرنے کاایجنڈا ہے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 14کھرب کے بجٹ میں7کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا،جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے ،غریب کے پنکھے پربھی2000ٹیکس لگ گیاہے ،10 کروڑآدمی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیداکرنے کاایجنڈا ہے ،نئی حکومت کے لئے معاشی گڑھاکھودکرجانے کا پروگرام ہے ،شہبازشریف نے ناکامی کااعتراف توکیالیکن آنے والی حکومت کے لئے بارودی سرنگیں بچھادیں ،شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف ہیڈسے بات کی اورنتیجہ صفرنکلا ،سعودیہ اورمتحدہ عرب امارات کی امداد بھی خلا ء میں لٹک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹاگھی چینی بجلی گیس زرداری ،شریف اورفضل الرحمان خاندان کامسئلہ نہیں یہ غریب کامسئلہ ہے ،

یہ الیکشن میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ،جو جال کسی کیلئے بنا تھااس میں خودپھنس گئے ،نااہل کواہل بنانابعدکی بات ہے پہلے مجرم بھگوڑے کو پاکستان لائیں ،انہیں اندازہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔قبرایک اوربندے تین ہیں ،لوٹنے اورپھوٹنے والے سیاسی کفن پہنے کیلئے تیاررہیں،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے ،(ن) اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والی ہیں ، ڈان لیکس میموگیٹ پانامہ پیپر ان کے حقیقی اثاثے ہیں ،چہرے اورپارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے ،اگرالیکشن میں کسی نے جھرلوپھیراتوعوام مرلو پھر دیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved