اپنے جونیئرز سے کہتی ہوں مجھے کبھی آنٹی مت کہنا،صبافیصل
اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کو میم کہہ دیں یانام کے آگے جی لگادیں توکوئی اعتراض نہیں،اداکارہ کاانٹرویو
کراچی(این این آئی)پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہاہے کہ میں اپنے جونیئرز سے کہتی ہوں کہ مجھے کبھی آنٹی مت کہنا،اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کو میم کہہ دیں یانام کے آگے جی لگادیں توکوئی اعتراض نہیں۔ایک انٹرویومیں اداکارہ صبا فیصل نے بتایاکہ انہیں بھی آنٹی کہلوانا پسند نہیں ہے جس کی انہوں نے معقول وجہ بھی بیان کی۔صبا فیصل نے کہا کہ ہمارے شوبز کی وہ خواتین جو تقریباً میری ہم عمر ہیں انہیں آپا کہلوانا بھی پسند نہیں ہے لیکن مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ جونیئرز ہمارے بچوں کی طرح ہیں ہم سب ایک فیملی کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرا مشورہ ہے کہ اپنے سے بڑی عمر کی خواتین کو آپ میم کہہ دیں یا نام کے آگے جی وغیرہ لگادیں تو اس سے کسی کو اعتراض بھی نہیں ہوگا لیکن آنٹی کہنا مناسب نہیں۔
٭٭٭٭٭