امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز: محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور

آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، فائنل اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی کا امکان
اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے وکٹ کیپر اور بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر غور شروع کر دیا گیا ۔آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے، فائنل اسکواڈ میں فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی کا امکان ہے۔ 2023 میں آخری ون ڈے کھیلنے والے حسنین نے چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف اس سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کے سپرد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے ہوگا۔ذرائع کے مطابق آل رانڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں اسکواڈ میں جگہ دی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے پر جانا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved