امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کی کامیابی ،آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا ‘ برجیس طاہر

نواز شریف کا ویژن عام آدمی کو عزت سے نوازنا ہے،اب بات ہوگی تو عوام کی ہوگی ‘ نائب صدر (ن) لیگ
سانگلہ ہل( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پروگرام ہوگا ،شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی اسلامی سربراہی مملکت کانفرنس 1974کے بعد کامیابی کے زینے پر منسلک ہے ،میاں نواز شریف کا ویژن عام آدمی کو عزت سے نوازنا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیابی کے بعد سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح 85ہزار کراس کر گئی جوپہلے کم تھی،اس سے قبل مہنگائی کی شرح 38فیصدتھی جوکم ہوکر6فیصدپرآگئی ہے،یہ گراف پاکستان کے روشن مستقبل کی تازہ مثال ہے۔میاں نواز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہو کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں ،نوجوانوں کے لیے بہترین پروگرامز، بیرون ممالک نوکریاں ،زرعی گریجویٹ کے لئے انٹرن شپ اور یوتھ کے لیے دنیا بھر میں بہترین انتظامات پنجاب حکومت کے کار نمایاں کارکردگی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ برجیس طاہر نے کہا کہ گزشتہ 11برس سے بھارت جس حد تک ہمیں نظر انداز کر رہا تھا بھارتی وزیر خارجہ کا موقف کھل کر سامنے آگیا ہے کہ تمام مسائل کا حل گفت وشنید ہے، کشمیر کے مسئلے سمیت تمام مسائل گفت و شنید سے حل ہوں گے،ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حل ہونا چاہیے ،جنگ کے ذریعے کسی مسئلے کا حل نہیں ہو سکتا ،تین جنگیں لڑی جا چکی ہیں جس سے کوئی خاطرخواہ فوائد حاصل نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے میاں نواز شریف سے لاہور آمدپر وعدہ کیا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ مل جل کر حل کریں گے کیونکہ کسی مسئلے کا حل جنگ نہیں ہوتا ،تمام مسائل گفت و شنید سے حل ہوں گے ۔برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ ہم معاشی طور پر بہتر ہوں گے تو برابری کی سطح پر دنیا کے ہر ملک سے بات کر سکیں گے ۔انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی طرف اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے قریب پہنچانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی، آئی ایم ایف کو لیٹر لکھے گئے کہ پاکستان کی مدد نہ کریں لیکن میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان گراوٹ سے نکل آیا ہے، اب بات ہوگی تو عوام کی ہوگی ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved