باپ بیٹے موٹر سائیکلوں پر جارہے تھے ،دونوں باپ زخمی،لاشیں اور زخمی ہسپتال منتقل
راجووال (این این آئی )موٹر سائیکلوں کے حادثات میں دوبیٹوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔تفصیلات کے مطابق گائوں نو ون آر کارہائشی شفقت رضا عمر 33سال اپنے 70سالہ والد محمد علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ گائوں تین ون آر کے قریب پہنچے تو تیز رفتار رکشے سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں شفقت رضا موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا والد محمد علی زخمی ہو گیا۔این این آئی کے مطابق دوسرے حادثے میں گائوں 12ون اے ایل کا رہائشی رحمان اپنے تین سالہ بیٹے حیدر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین سالہ بیٹاحیدر جاں بحق جبکہ اس کا والد رحمان زخمی ہو گیا، تیسرے حادثے میں نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار بس نے پیدل جاتے شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
