امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سائرہ اور شہروز کو طلاق کے بعد فلم اور ایک ساتھ پروموشن کرنے پر تنقیدکا سامنا

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی طلاق یافتہ جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد فلم کرنے اور پھر ایک ساتھ فلم کی تشہیر اور انٹرویوز دینے پر خیالات کا اظہار کیا ہے۔ان دنوں سائرہ اور ان کے سابق شوہر شہروز آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں تاہم طلاق کے باوجود اس طرح ایک ساتھ انٹرویوز دینے اور ملاقاتوں پر سوشل میڈیا پر اداکاروں کو تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ لوگ اب حقیقی زندگی میں میاں بیوی نہیں رہے تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آئی؟جواب میں شہروز سبزواری نے انکار کیا اور کہا نہیں ہمیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔اداکار کے مختصر جواب کے فوری بعد سائرہ یوسف نے کہا کہ ’میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں،

اس لیے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی بیٹی کے لییایک دوسرے کے ساتھ مثبت سوچ اور سمجھ کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جیسا ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہوگا ہماری بیٹی ویسا ہی محسوس کرے گی، اسی لیے ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں ہمیں مشکل پیش نہیں آتی۔سائرہ یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم دونوں آپس میں خیالات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ چونکہ بیٹی کے لیے ہمارا آپس میں تعلق اچھا ہے اس لیے ہم ایک ساتھ فلم کی پروموشن کرسکتے ہیں، اگر ہمارا تعلق ایسا نہیں ہوتا تو ہم فلم کی پروموشن نہیں کررہے ہوتے۔واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز کی 2012 میں لو میرج ہوئی تھی تاہم 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز نے اداکارہ و ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی، ان کی ایک بیٹی زہرا بھی ہے۔شہروز اور سائرہ یوسف کی بھی ایک بیٹی ہے جس کا نام نوریح ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved