امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امید ہے دو دن میں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی ،گورنرپنجاب

پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی جس سے تاریخ میں ان کا نام اچھے انداز میں نہ لیا جائے،سلم حیدر
19ویں ترمیم پستول کی نوک پر کروائی گئی،جیسے 18ویں ترمیم کو بحال کرکے تبدیل کریں گے،نجمن تاجران بھلوال کی تقریب حلف برادری میں خطاب
سرگودھا(این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے کہ امید ہے دو دن میں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی اور پیپلزپارٹی آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرے گی جس سے تاریخ میں ان کا نام اچھے انداز میں نہ لیا جائے،19ویں ترمیم پستول کی نوک پر کروائی گئی،جیسے 18ویں ترمیم کو بحال کرکے تبدیل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر نے سرگودھا آمد پر انجمن تاجران بھلوال کی تقریب حلف برادری میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کبھی عدالتوں سے فیصلہ کروا کرفائدہ نہیں اٹھایا،پاکستان میں روایت ہے کہ کبھی الیکشن کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47یا 45کی ہے اس میں بیٹھے ہوئے تمام نمائندگان کو ملک کے مفاد کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،پیپلزپارٹی کی قیادت نے ملک کے لئے مشکل فیصلے کئے۔سلیم حیدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ آئے جن کی ذاتی پسند ناپسند سے مسائل بڑھے ہیں،19ویں ترمیم پستول کی نوک پر کروائی گئی،جیسے 18ویں ترمیم کو بحال کرکے تبدیل کریں گے۔گورنر پنجاب نے بھلوال کو ضلع کادرجہ دینے اور یو یورسٹی کیمپس کے قیام کے لئے پنجاب حکومت کو سفارشات بجھوانے کا وعدہ کرتے ہوئے تاجران کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔اس موقع پرعلاقہ سے پیپلزپارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ جمہوریت سے ہی پاکستان ہے،خدا کرے جبر کا جو ماحول ہے وہ ختم ہو۔ندیم افضل چن نے کہا کہ خداکرے وہ وقت آئے کہ جدھر ووٹ ڈالیں ادھر ھی نکلیں۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی اور پارٹی راہنما نعمان اللہ مہوٹہ سمیت کئی شخصیات موجود تھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved