امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
بارش

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، 30سے زائد افراد جاں بحق،150سے زائد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پشاور /بنوں /لکی مروت / کرک/لاہور (این این آئی) خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بارش کے ساتھ طوفانی ہواؤں نے تباہی مچا دی، چھتیں، دیواریں گرنے اور دیگر واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد افراد جاں بحق اور 150سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش اور طوفان کے باعث سب سے زیادہ تباہی خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں ہوئی جہاں گھروں کی دیواریں اور چھتیں گرنے سے تین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے اوردرجنوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لکی مروت میں بھی طوفانی ہواؤں نے دو بچوں اور ایک خاتون کی جان لے لی،تقریباً 15 کے قریب افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کرک کے علاقے سیرک بانڈہ میں دیوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں سے دو بہن بھائی ہیں، تینوں بچوں کی لاشیں ملبے کے نیچے سے نکال لی گئیں، اس کے علاوہ شوبلی بانڈہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان بھی جان کی بازی ہار گیا ہے، ٹانک کے علاقے کڑی سیدال میں چھت گرنے سے خاتون زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی طوفان کے باعث ایک شخص کے جاں بحق اور 15 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، طوفان کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی داؤد خیل میں تیز آندھی سے متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، دیواریں گرنے سے دو خواتین سمیت 3 زخمی ہوگئے۔ڈی جی ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آندھی اور طوفان کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی ہے، زخمیوں کی تعداد60 سے زائد ہے، جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین شامل ہیں،ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد نے ایک بیان میں مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں 12، لکی مروت میں تین اور کرک میں 2 شہری جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں کرک، بنوں اور لکی مروت میں جاری ہیں، جن علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں وہاں ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے طوفانی بارش میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، چیف سیکرٹری، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں بغیر کسی تاخیر کے فوری شروع کی جائیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی و طوفانی بارش ہوئی ہے، مختلف اضلاع سے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، زیادہ متاثرہ اضلاع بنوں، لکی مروت اور کرک کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، متاثرہ اضلاع کے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، آندھی و طوفانی بارش سے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پنجاب کے علاقے نورپور تھل میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے 3 بہنیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 13 سالہ ستارہ بی بی، 8 سالہ منظر فاطمہ اور 3 سالہ کشف بی بی شامل ہیں،

وزیر آباد میں بھی دیوار گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں، تیز ہوا کے باعث دارہ صلے شاہ میں 300 سال پرانا درخت جڑ سے اکھڑ گیا۔گوجرانوالہ میں طوفانی بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے، ایمن آباد روڈ پر سٹیل فیکٹری کا شیڈ مزدوروں پر گر گیا جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے 3 مزدور زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دھلے اور گوندانوالہ میں چھتیں گرنے کے دو واقعات میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھلے میں چھت گرنے سے 3 جبکہ گوندانوالہ گاؤں میں کمرے کی چھت گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں آندھی اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں اب تک 34 افراد جاں بحق جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved