امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکارہ لائبہ خان نے شوبز چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

کراچی (این این آئی)اپنی اداکاری سے سب کے دلوں کو جیتنے والی اداکارہ لائبہ خان نے شوبز کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔لائبہ خان نے کچھ سال قبل ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے بہت جلد بہترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو گئیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سمیت کیرئیر کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان والوں نے مجھے کہا کہ جب تم انڈسٹری میں جا رہی ہو تو اس انڈسٹری کا نام، شہرت اورپیسے کی جب عادت لگ گئی تو چھوڑ نہیں سکو گی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو سوچ لیا تھا کہ انڈسٹری میں 5 سال دینے ہیں اور یہ میرا 5 واں سال ہے، اب مجھے نہیں پتا آگے کیا ہوگا، میں اپنی زندگی میں جلد سیٹل ہونا چاہتی ہوں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوتے لائبہ خان نے کہا کہ میں ایک ایسے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو میری عزت کرے اور اپنے گھر میں میری عزت کروائے،

مجھے سپورٹ کرے اور جذباتی طور پر مجھے سمجھے۔انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ظاہری خوبصورتی مجھے متاثر نہیں کرتی، جب میں چھوٹی تھی تو مجھے خوبصورتی سے محبت تھی لیکن اب مجھے اصل محبت کا مطلب پتا چلا ہے کہ محبت میں خوبصورتی نہیں ہوتی، محبت کسی کے دل سے ہو جاتی ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved