امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مسجد نبوی کے صحن میں3بچوں کی دل موہ لینے والی ویڈیووائرل

مدینہ منورہ(این این آئی)سوشل میڈیا پر وائرل تین بچوں کی ایک ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحن میں بے فکری سے باتوں میں مگن تین بچوں کی اس ویڈیو پر بڑے پیمانے پر لوگوں کا رد عمل سامنے آیا۔ یہ تین بچے مسجد نبوی کے صحن میں تنہا ہونے کے باوجود بحفاظت اور پر سکون ہیں۔

اور کسی بھی غم سے آزاد آپس میں تبادلہ خیال کر رہے اور معصومانہ سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔عرب ٹی وی کیی مطابق ویڈیو کلپ میں تینوں بچے آپس میں باتیں کرتے نظر آئے ۔ ان میں سے ایک زمین پر لیٹا ہوا ہے اور مزے کی بات یہ تھی کہ ان میں سے ہر ایک دوسرے کو دلچسپی سے سن رہا تھا۔ ان میں سے ایک کے پاس ایک چھوٹی سی کھلونا گاڑی تھی جس سے وہ تینوں باری باری امن، سلامتی، سکون اور پورے یقین کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے اس سال حج سیزن کے دوران جنرل پریذیڈنسی کی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے امور کی ایجنسی نے مسجد نبوی میں آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے بھرپور خدمات فراہم کرنے کی تیاری کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق مسجد نبوی کے زائرین کی بھرپور خدمت کے لیے تمام متعلقہ حکام کے درمیان رابطہ قائم ہے اور سب ادارے مربوط کوششوں سے آنے والے افراد کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved