فیصل آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والوں سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ چند عناصر اداروں کے خلاف مذموم مہم چلارہے ہیں، یہ لوگ گالم گلوچ کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ایسے عناصر سے کوئی ہمدردی نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں،
ان سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، پی ٹی آئی والے دوست ممالک سے تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔طلال چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور اپنے خطاب میں اہل فلسطین کے موقف کی ترجمانی کی۔