امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان قبائلی ضلع گر کر تباہ ، چھ افراد ہلاک ، آٹھ زخمی

اسلام آباد /شمالی وزیرستان (این این آئی) ایک نجی کمپنی کا ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان قبائلی ضلع گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان کے شیوہ کے علاقے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گرکر تباہ ہوا ہے

جس کے نتیجے میں آٹھ دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ماڑی پٹرولیم کمپنی کا چارٹرہیلی کاپٹر آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔ ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹ سمیت چودہ مسافر سوار تھے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق حادثہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیش آیا اور دہشتگردی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی اور پائلٹ نے اتارنے کی کوشش کی لیکن اترنے کے وقت ہیلی کاپٹر زمین سے ٹکراگیا

۔ہیلی کاپٹر ایم آئی آٹھ ساختہ پرانا ماڈل ہے اس کو اکثر روسی یا یوکرینی پائلٹ اڑاتے ہیں یہ ہیلی کاپٹر ایک غیر ملکی کمپنی کی ملکیت تھا ۔دریں اثناء ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 3 غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، تینوں پائلٹس کا تعلق روس سے ہے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved