لاہور(این این آئی) پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ڈپریشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کے مریضوں کو صرف روحانی علاج کے مشورے دینا بے بنیاد ہے۔اداکارہ خود ڈپریشن کا شکار ہیں اس لئے انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر انہیں نماز اور قرآن پاک پڑھنے کے مشورے دیتے ہیں،
جو وہ پہلے ہی کر رہی ہیں، مگر اس کے باوجود مکمل صحت یاب نہیں ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں تعلیم اور شعور کی کمی ہے، لوگ ہر بیماری کو مذہب سے جوڑ دیتے ہیں، جبکہ اللہ تعالیٰ نے دوا اور دعا دونوں کو ساتھ لے کر چلنے کا حکم دیا ہے۔صحیفہ کا کہنا تھا کہ شفاء کے لیے اللہ نے ذرائع مہیا کیے ہیں اور ان کو نظرانداز کرنا غلط ہے۔