کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ امر خان نے اپنی انڈسٹری میں ایک اداکار کی جانب سے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرنے کے عمل کو جاہلانہ قرار دیا ہے۔
امر خان کا دی کرنٹ کو دیا گیا ایک مختصر انٹرویو کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں میزبان کیمرے کے پیچھے سے امر سے سوال کرتی ہیں کہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکار کون ہے، یعنی وہ اداکار یا اداکارہ جو اتنی شہرت اور کامیابی کا حق دارنہیں تھا۔جواب میں اداکارہ نے سوچتے ہوئے کہا آپ یہ سوال کیوں پوچھ رہی ہیں؟
یہ نہیں پوچھیں کیونکہ آج کل ویسے ہی بہت سارے پروگرامز چل رہے ہیں جس میں اوور ریٹڈ ، انڈر ریٹڈ، کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے ہیں۔امر خان نے کہا دنیا بھر میں کسی بھی ملک میں ایک اداکار دوسرے اداکار پر تبصرہ نہیں کرتا، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے۔میزبان نے کہا آپ کو کیوں لگتا ہے کہ ہمارے لوگ یہ سب پسند کرتے ہیں؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ ہم ایک جاہل قوم ہیں اس لیے، اس سے مختصر اور سیدھا جواب میں نہیں دے سکتی تھی۔میزبان بھی امر خان کا جواب سن کر لاجواب ہوگئیں اور انہوں نے اداکارہ سے کہا کہ یہ اس سوال کا بہترین جواب تھا۔