کراچی (این این آئی)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گرگئی، انٹربینک میں ڈالر مزید 34 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 34 پیسے کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 277 روپے 50 پیسے ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا تھا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے ا?غاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ا?ج بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 82 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 764 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 82 ہزار 247 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔