نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے خلا ف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مارنس لبوشین کو ڈریسنگ روم میں آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد ان کی آنکھ لگ گئی اور وہ بیٹنگ کا انتظار کرتے ہوئے سو گئے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوسری اننگز میں نیند کے مزے لینے والے مارنس لبوشین کی آنکھ بالکل صحیح وقت پر اس وقت کھلی جب ڈیوڈ وارنر آئوٹ ہوئے اور ان کو بیٹنگ کیلئے جانا پڑا۔
کیمرے میں دیکھا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کے آئوٹ ہونے پر مارنس لبوشین گھبرا کر اچانک اٹھے اور بیٹنگ کیلئے تیار ہوگئے۔اس حوالے سے آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ میں اس وقت صرف اپنی آنکھوں کو آرام دے رہا تھا اور خود کو پرسکون کرنے کی کوشش کررہا تھا، آپ سارا وقت بیٹھ کر میچ نہیں دیکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ جب سراج نے پہلی وکٹ لی، اس وقت میں نے کچھ زیادہ آرام نہیں کیا تھا۔