امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

24گھنٹوں بعد واضح ہوگا سمندری طوفان کہاں جائے گا، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی (این این آئی)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے بعد واضح ہوگا کہ سمندری طوفان کہاں جائے گا۔طوفان کا بلوچستان اور عمان کے ساحلی علاقوں یا گجرات اور سندھ کے ساحل پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا ہے کہ دونوں صورتوں میں پاکستان کی 11 سو کلومیٹر کی پٹی پر طوفان کے اثرات رہیں گے، تیز ہواں، طوفانی بارشوں اور سمندر میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14 جون کی رات سمندری طوفان کسی ساحل سے ٹکرا سکتا ہے جس سے 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

سردار سرفراز نے کہا کہ سمندری طوفان ٹکرانے کے بعد 3 دن تک اثرات قریبی ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں جس سے موسلادھار بارشوں کا امکان بھی رہتا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز سمندری طوفان بائپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔موجودہ صورت حال پر کمشنر کراچی نے دفعہ 144کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا اور پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved