امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

مردوں کو برا بھلا کہنا چھوڑ دیں، عائشہ عمر اور شائستہ لودھی کا خواتین کو مشورہ

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر اور سائشتہ لودھی نے مردوں کو برا بھلا بولنے والی خواتین کو مشورہ دے دیا۔

سابق میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی نے نجی ٹی کے ایک شو میں شرکت کی جس کی میزبان عائشہ عمر نے شائستہ لودھی سے دلچسپ گفتگو کی۔عائشہ عمر اور شائستہ لودھی نے خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کس طرح خواتین بعض اوقات بہت بے بس محسوس کرتی ہیں اور وہ اپنی زندگی میں مردوں کو اپنی حالت کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں کیونکہ وہ مردوں پر منحصر کرتی ہیں۔

اسی حوالے سے شائستہ نے اپنی والدہ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ آج تک میرے والد کو قصور ٹھہراتی رہی ہیں کہ میری زندگی اگر خراب ہوئی ہے تو تمہاری وجہ سے جبکہ ایسا نہیں ہے، انہیں سیکھایا ہی مردوں کو الزام دینا گیا ہے۔شائستہ لودھی کی بات پر عائشہ عمر نے بھی اپنی فیملی کے حوالے سے کہا کہ بڑا خاندان ہونے کی وجہ سے والدہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات پر وہ آج تک والد کو قصور وار سمجھتی ہیں۔دونوں شخصیات کی جانب سے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنی زندگی میں مردوں پر الزام تراشی بند کریں، اپنے بہتر مستقبل کیلئے کام کریں اور اپنے فیصلے خود لینا سیکھیں، اپنے لیے خود کھڑا ہونا سیکھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved