امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز18 جون سے ہو گا

کراچی(این این آئی)پاکستان میں پہلی بار ایئر ٹیکسی سروس کے آغاز کے لیے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کے سی او او عمران اسلم خان کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس کے لیے کمپنی کی جانب سے جدید دو طیارے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

عمران اسلم خان نے کہا ہے کہ ایئر ٹیکسی سروس کے لیے آن لائن ایپلی کیشن بھی چند روز میں دستیاب ہو جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔ اس حوالے سے سی ای او اسکائی ونگز ایوی ایشن عاصم نواز نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر ٹیکسی طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف ایئر اسٹرپس پر بھی ممکن ہو گی، ایئر ٹیکسی سروس کا 18 جون کو باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

عاصم نواز نے بتایا کہ آن لائن ایئر ٹیکسی میں آدھی قیمت پر سروس مہیا کی جائے گی، بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے بھی بزنس میں شمولیت کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن ٹیکسی کے لیے ویب ایپلی کیشن بھی آئندہ چند دنوں میں متعارف کی جائے گی، ابتدائی طور پر ایئر ٹیکسی سروس کو پاکستان کے 9 ایئر پورٹس کے علاوہ پرائیویٹ ایئر پورٹس، رحیم یار خان اور بلوچستان کے لیے آپریٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصے تک سروس کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے گا، آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے سیکیورٹی مسائل سے دوچار بزنس مین اور دیگر افراد بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں سفر کر سکیں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved