امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

تاریخ گواہ ہے پاکستان ،چین نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا، چینی صدر

اسلام آباد(این این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہبازشریف کی 73 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد کا خط بھیجا ہے۔ چینی صدر نے اپنے تہنیتی خط میں لکھا کہ آپ کی سالگرہ پرمبارکباد اورنیک تمناؤں کا اظہارکرتا ہوں، آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کٹھن اور اچھے وقتوں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دارہیں، تاریخ گواہ ہے دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے پربھروسہ کیا اور ایک دوسری کا ساتھ دیا۔ چینی صدر نے خط میں مزید کہا کہ آپ سے مل کرچین پاکستان اسٹرٹیجک تعاون بڑھانے، سی پیک پرکام کرنے اور متعدد شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہوں۔

وزیر اعظم پاکستان کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کرچینی اور پاکستانی عوام کے مابین گہرے تعلقات اور مشترکہ مستقبل کے لیے کام کرنیکا خواہاں ہوں۔ چینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔خط میں چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ایسا مضبوط رشتہ قائم ہوا جس پر بدلتا ہوا بین الاقوامی منظر نامہ کبھی اثرانداز نہیں ہوا،

رواں برس جون میں آپ نے چین کا کامیاب دورہ کیا جس میں ہمارے مابین خوشگوار تبادلہ خیال ہوا اور متعدد امور پر اتفاق ہوا۔ چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی میرے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ مل کر چین پاکستان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ اور سی پیک کی تعمیر کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں جبکہ متعدد شعبوں میں تعاون اور اس جدید دور میں چین و پاکستان کے لوگوں کے مابین گہرے تعلقات سے ایک مشترکہ مستقبل کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔ آپ کے لیے اچھی صحت اور ہر قدم کامیابی کی تمنا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved