لاہور( این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں تقریبا 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اگست 2024 کے دوران 464.667 ملین ڈالر مالیت کے 340,703 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 233.992 ملین ڈالر مالیت کی 340,703 میٹرک ٹن چاول برآمد کیے گئے تھے۔
باسمتی چاول کی برآمدات میں 103.63 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ 192.610 ملین ڈالر مالیت کے 187,016 میٹرک ٹن باسمتی چاول برآمد کیے گئے جب کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں چاول کی 94.590 ملین ڈالر مالیت کی 79,180 میٹرک ٹن کی برآمدات تھیں۔
مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 98.58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔زیر جائزہ مدت کے دوران پاکستان نے تقریباً 430,045 میٹرک ٹن چاول کی دیگر اقسام برآمد کر کے 272.057 ملین ڈالر کمائے، جو گزشتہ سال کے پہلے 2مہینوں میں 135.402 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے تھے۔