امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان، ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

کراچی(این این آئی)سمندری طوفان کا سندھ اور بلوچستان سے ٹکرانے کا امکان ہے جب کہ 13 سے 14 جون کو ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی سمت تبدیل ہو کر شمال مشرق ہوگئی، طوفان کے گرد 120 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے گرد 25 سے 30 فٹ بلند لہریں اٹھ رہی ہیں جب کہ طوفان کے رخ کا اندازہ لگانے میں مزید 36 سے 48 گھنٹے لگیں گے۔اس کے علاوہ طوفان عمان، بھارتی ریاست گجرات، سندھ اور بلوچستان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے، سمندر میں طغیانی اور معمول سے بلند لہریں اٹھ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 یا 14 جون کو سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 12 جون تک سمندر میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔دوسری جانب سمندری طوفان بیپار جوئے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے سمندر میں جانے پر دفعہ 144 نافذ کردی۔نوٹیفکیشن کے مطابق سمندر میں نہانے اور شکار کرنے پر پابندی ہوگی، سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بھی خطرہ ہے، پابندی 11 جون سے گیر معینہ مدت تک عائد رہے گی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved