امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
pti

مخصوص نشستوں کا کیس، پی ٹی آئی کا مزید وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (این این آئی)مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی نے مزید وضاحت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عزیر کرامت کے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت واضح کرے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا اطلاق 12 جولائی کے آرڈر پر نہیں ہوتا، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خطوط درست قانونی پوزیشن واضح نہیں کرتے، دونوں اسمبلیوں کے اسپیکروں کے خطوط کا 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دونوں اسمبلیوں کے اسپیکروں کے خطوط الیکشن کمیشن کی جانب سے نظر انداز کیے جانے چاہئیں،

14 ستمبر کے وضاحتی حکم نامے کی روشنی میں الیکشن کمیشن 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا پابند ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کے زیرِ التوا ہونے تک الیکشن کمیشن کو کسی بھی جماعت کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے روکا جائے، سپریم کورٹ کی جانب سے ان تمام پہلوں کی وضاحت جاری کی جائے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved