امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موبائل ،انٹر نیٹ پر مصروفیات بڑھنے سے رشتے کمزورہو رہے ہیں، عائزہ خان

لاہور( این این آئی) نامور اداکار ہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ موبائل فون اورانٹرنیٹ انسانی زندگی میں سہولیات لائے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہم مثبت چیزوں کو بھی منفی انداز میں بدلنے میں ماہر ہو چکے ہیں،

موبائل اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے بڑھنے والی مصروفیات سے رشتے کمزورہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ انٹرنیٹ اور موبائل فو ن مفید ایجاد ہے ،دوسری قومیںانٹرنیٹ کی ٹیکنالوجی سے دنیا کوتسخیرکر رہی ہیں جبکہ ہمارے ہاں اسے کسی اورمقصدکے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کاقطعی ملک تو دور کی بات انسان کی اپنی ذات کوبھی کوئی فائدہ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون اور انٹر نیٹ کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے ہمارے پاس اپنوں کیلئے وقت ہی نہیں ،کئی لوگ تو رشتوںسے زیادہ موبائل کو عزیز رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی خطرناک رجحان ہے اوراگراس پر قابو پا نہ پایا گیا تو وہ دن دورنہیں جب ہم سب ایک دوسرے سے لا تعلق ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ میری درخواست ہے کہ نوجوان نسل اپنے رشتوں کو وقت دیں جس میں والدین صف اول میں آتے ہیں اوریہی کامیابی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved