امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند
بلوم برگ

بلوم برگ نے پاکستان اسٹاک کو 2024 میں اب تک دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا

کراچی(این این آئی)امریکی معاشی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اور معاشی اشارے کافی مثبت آ رہے ہیں۔بلوم برگ کے مطابق 100 انڈیکس ایک دہائی کی سب سے زیادہ بیرونی خریداری پر بند ہونے کے باعث 2024 میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ رہی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بیرونی خریداری اور بہتر معاشی اشاروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجحان مثبت کیا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بیرونی فنڈ نے رواں سال 8.7 کروڑ ڈالر مالیت کے شیئرزخریدے ہیں جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک KSE-100 انڈیکس 81,865 کے پچھلے ریکارڈ کے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا،جس نے دن کے اوائل میں ایک نئی بلندی کو چھوا۔بلومبرگ کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی حصص میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی 87 ملین ڈالر کی خریداری ہوئی جو 2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

جس کے باعث رواں برس گیج میں 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ممکن ہے۔ اس طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس سال عالمی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں، ملک کے کرنٹ اکائونٹ بیلنس میں بھی بہتری آئی ہے اور مرکزی بینک نے شرح سود میں کمی کی ہے کیونکہ افراط زر تقریبا قابو میں ہے۔

بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جولائی میں ایف ٹی ایس ای رسل کے ذریعے پاکستان کو سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ سے فرنٹیئر مارکیٹ کا درجہ دے دیا گیا، اس فیصلے کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔جس کے باعث بہر حال معاشی صورت حال میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے تاہم کئی مثبت اشاروں کے باعث مجموعی صورت حال بہتر نظر آتی ہے۔

وینگارڈ گروپ انکارپوریٹڈ مجموعی طور پر 160 ملین ڈالر مالیت کے پاکستانی اسٹاک رکھتا ہے، اور توقع ہے کہ اس میں اضافہ ہوگا۔ اسی طرح فرٹیلائزر اور توانائی کے شعبوں میں بہتری اور اضافے کی کافی گنجائش ہے۔اس صورت حال میں ملک کی معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈھی نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سرمایہ کاری جاری رہے گی کیوں کہ پاکستان اب بھی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے بہت سستا ہے اور فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد غیرملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved