امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ہندوانتہا پسند پارٹی نے فواد خان کے بھارتی فینز کو غدار قرار دیدیا

ممبئی(این این آئی) ہندو انتہاپسندوں نے پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز رکوانے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہاپسند جماعت نو نریمان سینا نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا اور پاکستانی اداکاروں کو بھارتی فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نونریمان سینا کے رہنما امیا کوپکر نے دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ اداکار فواد خان کوپسند کرنے والے بھارتی غدار ہیں۔ بھارتی فلم کمپنی کا پاکستانی فلم بھارت میں ریلیز کرنے کا اعلان اشتعال انگیز ہے۔ ہمارے رہنما راج ٹھاکرے کا حکم ہے کہ پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز نہ ہونے دیا جائے اور ہم ان کے حکم پر عمل کریں گے۔

راج ٹھاکرے پاکستان اور مسلمان دشمن بال ٹھاکرے کا بھتیجا ہے۔فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کی اسٹار کاسٹ پر مشتمل پاکستان کی کامیاب ترین فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 2 اکتوبر سے بھارتی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فواد خان کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم مولاجٹ کا ری میک ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved