کراچی(این این آئی) دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پاگئی، مرسک نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کیساتھ شراکت داری کامعاہدہ کیا ہے۔
بحری شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں پارٹنر شپ طے پاگئی ہے۔مرسک شپنگ لائن نے سیکیور لاجسٹک کو پاکستان میں اپنا پارٹنر مقرر کردیا، شپنگ لائن نے پہلی بار کسی پاکستانی کمپنی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کیا ہیسیکیور لاجسٹک اور شپنگ لائن کمپنی کے مابین بحری تجارت میں توسیع کیلئے بھی بات چیت جاری ہے،
سیکیور لاجسٹک خطے کے دیگر ممالک سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں تک مرسک کو خدمت فراہم کرے گی۔پاکستانی کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کردیا ، جس میں کہا گیاہے کہ شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے اہم منصوبے پر سرکاری سطح پر بھی کام ہورہا ہے۔ذرائع بحری امور نے کہا کہ وفاقی کابینہ دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ بھاری سرمایہ کاری کے ایم او یو کی منظوری دے چکی ہے۔