امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

کراچی(این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ جویریہ عباسی کے دوسرے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز منظرِ عام پر آگئیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نکاح کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس خاص موقع پر گلابی اور گولڈن رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اْنہیں ہاتھ میں چمیلی اور گلاب کے پھولوں والے گجرے پہنائے جارہے ہیں جبکہ ایک ویڈیو میں جویریہ عباسی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے۔

ان تصاویر میں جویریہ عباسی بیحد خوش اور حسین نظر آئیں جبکہ اداکارہ نے اپنے شوہر کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کیں۔جویریہ عباسی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہا کہ ہم خوشی سے محبت کرتے ہیں۔شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایک بار پھر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی مبارکباد دی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ جویریہ عباسی نے رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا، اس اعلان کے بعد کچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved