لاہور( این این آئی ) خوبرو اداکار علیزے شاہ کی دوران سفر گانا گنگنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوران سفر کینیڈین گلوکار ڈریک کا گانا ہاٹ لائن بلنگ گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہاٹ لائن بلنگ لکھا اور ستاروں کی ایموجی بھی بنائی۔اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔