امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے معافی مانگ لی

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار روینہ ٹنڈن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ممبئی کے علاقے باندرا میں پیش آئے واقعہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں کو تصویر کھینچنے نہ دینے کی وجہ بتائی اور ان سے معذرت بھی کی۔اداکارہ نے اعتراف کیا کہ جب وہ اکیلی ہوتی ہیں اور مداح اْن کے ساتھ تصویر بنوانے کا کہتے ہیں تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔

چند روز قبل پیش آنے والے واقعے پر روینہ ٹنڈن نے اپنے وضاحتی بیان کے ذریعے تصویر کا دوسرا رخ بھی پیش کیا۔روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ریکارڈ پر رہے کہ چند دن قبل میں لندن میں تھی، جہاں کے کرائم ریٹس سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں تھیں، ایسے میں چند لوگ میرے قریب آئے، ایسے موقع پر میں ناں کہہ کر آگے بڑھ جاتی ہوں تاہم انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں کون ہوں، میں کہاں سے ہوں؟

میں فطری طور پر ناں کہہ کر تیزی سے آگے بڑھ گئی، مجھے لگا کہ وہ صرف ایک تصویر چاہتے ہیں لیکن میں ایسی صورتحال میں زیادہ تر ناں کرنے پر مجبور ہوتی ہوں۔حادثے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اْس وقت میں اکیلی تھی اور تھوڑی گھبرائی ہوئی تھی، جس کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، مجھے اپنے معصوم پرستاروں کو شاید ایک تصویر دے دینی چاہیے۔انہوں نے مجھے واقعے پر بڑا بْرا لگا میں معافی مانگتی ہوں، میرا ارادہ ہرگز کسی کو ناراض کرنا نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved