ممبئی (این این آئی)زمانہ آج کا ہو یا کئی دہائیوں پہلے کا، کیا کوئی سوچ سکتا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے کام کا صرف ایک روپیہ معاوضہ وصول کرے گا؟
اور وہ بھی بالی وڈ اداکار سلمان خان۔جی ہاں! ماضی میں ایک فلم ایسی بھی تھی جسے بالی وڈ کے تمام اداکاروں نے کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن سپر اسٹار سلمان خان نے وہ فلم کرنے کا معاہدہ کیا اور بطور معاوضہ صرف ایک روپے وصول کیے۔یہ فلم 2004 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکارہ ابھیشیک بچن، اداکارہ شلپا شیٹی اور سلمان خان تھے، فلم کے پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے حال ہی میں سلمان خان کے فلم میں لینے والے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سلمان نے اس فلم کا معاوضہ صرف ایک روپے لیا، اور انہوں نے ایچ آئی وی کا شکار شخص کا کردار نبھایا تھا جو اس فلم میں مر جاتا ہے، یہ کردار بالی وڈ کے متعدد اداکاروں نے کرنے سے منع کر دیا تھا۔شیلندر سنگھ نے بتایا کہ دراصل سلمان نے خود ہی رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو اس فلم کے لیے پیش کیا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سلمان نے اس کردار سے متعلق اداکارہ شلپا شیٹی سے سنا تھا۔