لاہور( این این آئی)وفاقی وزارت توانائی کی درخواست پر وفاقی وزارت داخؒہ نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے رینجرز کی مدد وفاقی وزارت توانائی نے مانگی جس پر وزارتِ داخلہ نے رینجرز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
۔نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کی تعیناتی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی معاونت کے لئے کی گئی ہے ۔تعیناتی کا مقصد بجلی چوری کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنانا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ رینجرز کو سونپی گئی نئی ذمہ داری متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت کے بعد ہی واپس لی جائے گی۔