امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان اس موڑ پر آچکا ہے جہاں حالات کو بدلنا ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اس موڑ پر آچکا ہے جہاں حالات کو بدلنا ہوگا ،مہنگائی کی شرح نیچے آرہی ہے، پاکستان جلد مشکلات سے جان چھڑائے گا،کسی ایک شعبے پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے سے معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ہمیں متحد ہوکر کوششوں کے ساتھ ایک واضح سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے،امید ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نوجوان پارلیمنٹرنز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح نیچے آرہی ہے، پاکستان جلد مشکلات سے جان چھڑائے گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی زرعی اجناس کی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی میں بڑی محنت کی جارہی ہے اور آئی ٹی سیکٹر کی پوری ٹیم یکسوئی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ اشاریے ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ معیشت کی سمت درست ہے لیکن یہ کانٹوں سے بھرا ہے کٹھن راستہ ہے جس کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنی ہوگی، قوموں کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو فیصلہ کرتی ہیں کہ انہیں ہر صورت حالات کو بدلنا ہے، پاکستان اس موڑ پر آچکا ہے جہاں حالات کو بدلنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر کوششوں کے ساتھ ایک واضح سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے اور ہم نے پچھلے 7 ماہ کے دوران دن رات محنت کرکے ایک جامع پلان مرتب کیا ہے جس کے اوپر چل کر پاکستان اپنی مشکلات سے نہ صرف جان چھڑائے گا بلکہ ہم ہمیشہ کے لیے ماضی کی غلطیوں کو خیر باد کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا اس میں انتہائی اہم کردار ہے، اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ اگر ہم نے اپنی نوجوان نسل کی زندگی کے ہر شعبے میں ان کی پوری تیاری نہ کروائی تو پھر یہ سفر ادھورا رہے گا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے بے پناہ کوششیں کی گئی ہیں اور ان اہداف کو پورا کرنے کے لیے جہاں پر دوسرے اقدامات اٹھانے پڑے وہی ٹیکس لگایا گیا اور تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ا?یا، لیکن اگر مہنگائی اسی طرح کم ہوتی رہی تو ان پر بوجھ کم ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکس نظام میں بہت بڑا خلا ہے، تاجر برادری پاکستان کی ایک قابل احترام برادری ہے اور محنتی لوگ ہیں، ملک میں تقریباً 50 لاکھ تاجر رزق حلال سے روزی کماتے ہیں اور ملک کی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن ٹیکس ادا کرنے کے حوالے سے ابھی ان کو بہت کچھ کرنا ہے، کسی ایک شعبے پر ٹیکس کا بوجھ ڈالنے سے نہ وہ معاشرہ ترقی کرسکتا ہے اور نہ خوشحال ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو اور دوبارہ کبھی ہمیں آئی ایم ایف کی طرف رجوع نہ کرنا پڑے لیکن یہ صرف اس صورت ممکن ہوگا جب ہم یہ سارے اہداف مکمل کریں۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین تینوں ممالک کی مدد کی بدولت آئی ایم ایف پروگرام کا حصول ممکن ہوا اور اس کے لیے اجتماعی اور انفرادی طور پر شبانہ روز محنت کی ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved