امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

والد کی خودکشی کے بعد ملائکہ اروڑا کا پہلا بیان آگیا

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا نے اپنے والد انیل مہتا کی خودکشی کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔

ملائکہ اروڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے اپنے پیارے والد انیل مہتا کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا ہے، وہ پیار کرنے والے شوہر اور ہمارے بہترین دوست تھے۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت ہمارا خاندان گہرے صدمے میں ہے، لہٰذا میری میڈیا اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ہماری پرائیوسی کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔بھارتی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عمارت کو گھیرے میں لیکر لاش تحویل میں لے لی تھی جبکہ حکام تاحال خودکشی کے پیچھے کی ممکنہ وجوہات معلوم نہیں کرسکے۔انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اْن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved