لندن (این این آئی)برطانوی شخص اور اس کے پالتو کتے کو گردے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سائمن اوبرائن نامی شخص کو پہلے اپنے 8 سالہ کتے کی بیماری کے بارے میں معلوم ہوا جبکہ کچھ ہی وقت بعد اسے اپنی بیماری کا پتا چلا۔
رپورٹس کے مطابق سائمن اوبرائن اور اس کے پالتو کتے میں بیماری کے باعث ایک جیسی علامات ظاہر ہونے لگی تھیں جن میں انتہائی تھکاوٹ اور پیاس کا احساس شامل تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سائمن اوبرائن نے اس سال کے آغاز میں 7 گھنٹے کی ہنگامی سرجری اور گردہ نکلوا کر کینسر سے نجات حاصل کر لی تاہم ان کے کتے کے پاس وقت بہت کم بچا ہے۔سائمن اوبرائن کا کہنا تھا کہ میرا پالتو کتا جانور نہیں بلکہ گھر کے فرد کی طرح ہے اور میرا دوست ہے۔