لاہور( این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلا رجحان دیکھنے میں آیا۔اعدادوشمار کے مطابق5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1523 روپے ریکارڈ کی گئی،
پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1530 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1398 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1523 روپے، راولپنڈی 1506، گوجرانوالہ 1530، سیالکوٹ 1530، لاہور 1566، فیصل آباد 1540، سرگودھا 1510، ملتان 1457، بہاولپور 1550، پشاور 1543 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1500 روپے ریکارڈکی گئی۔اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1340، حیدرآباد1332، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1470 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1393 روپے ریکارڈ کی گئی۔