لاہور (این این آئی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے کہا ہے کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔حال ہی میں اداکارہ حبا بخاری نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کید وران سامعین کی جانب سے بھی سوالات کیے گئے جن کے اداکارہ نے جوابات بھی دیئے، اسی دوران سامعین میں بیٹھی ایک خاتون مداح نیا داکارہ سے سوال کیا کہ آپ کونسے مرد اداکار کے ساتھ کام کرتے وقت خود کو آرام دہ محسوس کرتی ہیں؟خاتون کے سوال پر حبا بخاری نے ہنستے ہوئے پوچھا کہ میں مرد کے ساتھ پْرسکون؟ جس پر مداح نے اپنا سوال درست کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطلب ہے آپ کو کس اداکار کے ساتھ کام کرنا پسند ہے اور آپ کی نظر میں آپ کس اداکار کے ساتھ اچھی لگتی ہیں؟
اس پر حبا بخاری نے جواب دیا کہ اداکاری خود ایک آرٹ ہے اور یہاں سب فنکاروں کو سب کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے، اداکارہ کے جواب پر خاتون مداح نے کہا کہ آپ ہر اداکار کیساتھ اچھی لگتی ہیں۔مداح کے تعریفی کلمات پر اداکارہ نے خاتون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ اچھی لگتی ہوں۔حبا بخاری نے اپنے شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاطرانہ انداز میں کہا کہ مجھے اپنے شوہر کے ساتھ کوئی دوسری خاتون اچھی نہیں لگتی۔