اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہیں ، عوام سکون سے سوئیں ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ دفاعی بجٹ سے ملک کے دفاع کو نہ دیکھاجائے،جیسے باقی شعبوں میں مشکلات ہیں ایسے دفاع کے بجٹ کے کئے بھی مشکلات ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،عوام سکون سے سوئیں۔ انہوںنے کہاکہ دفاع کے بجٹ موجودہ حکومت پر توجہ دی ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی،معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔ وزیردفاع نے کہاکہ جہانگیر ترین کی جماعت سے (ن )لیگ کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ ملکر مشکلات کو حل کرینگے ۔ وزیر دفاع نے کہاکہ اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے،۔ انہوںنے کہاکہ سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا۔ انہوںنے کہاکہ دفاع بجٹ کے حساب سے دفاع صلاحت کو نہ ناپا جائے ،عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا ۔ انہوںنے کہاکہ حالات کے مطاب ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں ،معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ۔