امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امبانی کے بیٹے کی شادی میں پرفارمنس، جسٹن بیبر نے معاوضے میں ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (این این آئی)بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ‘پری ویڈنگ’ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے معروف پاپ گلوکار جسٹن بیبر نے معاوضے کیمعاملے میں نامور گلوکارہ ریانا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر امبانیوں کی شادی میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکارہ ریانا، بیونسے اور ایکون سے بھی زیادہ معاوضہ وصول کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق معروف کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کو آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرو ی ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے 83 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 76 کروڑ 88 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے ) معاوضہ دیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹسن بیبر آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویٹنگ تقریبات میں شرکت کیلئے ممبئی پہنچ چکے ہیں اور وہ ممبئی میں امبانی خاندان کی رہائش گاہ اینٹیلیا میں 5 جولائی کو جوڑے کے سنگیت کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

اس سے قبل جام نگر میں آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات میں پرفارم کرنے کیلئے نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔پری ویڈنگ کے دوسرے دور میں پرفارم کرنے کیلئے گلوکارہ شکیرا نے 10 سے 15 کروڑ اور کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے کیلئے 45 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved