امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیرداخلہ نے پٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی، سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد کو عالمی معیار کا شہر بنانے کے لئے اہم فیصلے کیے ہیں۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے سی ڈی اے آئندہ سے صرف الیکٹرک بائیکس خریدے گی،اسکے علاوہ اسلام آباد کے شہریوں کے لئے ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

وزیرداخلہ نے پٹرول موٹر سائیکلز خریدنے پر پابندی عائد کردی۔ اسلام آباد کے شہریوں کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ایمرجنسی سروسز کو ایم سی آئی سے سی ڈی اے کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کیپٹل واسا کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جائے گا۔ علاوہ ازیں، کیپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے لئے متعلقہ امور کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو کم کرنے کے لیے سرینا چوک انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک فلائی اوور منصوبوں پر تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس وے کے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کام کی رفتار تیز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اباد کے کئی برس سے نان ڈویلپ سکیٹرز میں ترقیاتی کاموں کو مکمل کرکے لوگوں کو قبضہ دیا جائیگا، 17 برس سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل پر کام تیزی سے جاری ہے، پہلے مرحلہ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بزنس فیسلیٹشن سنٹر بنائے جا رہے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔ سیکٹر ایچ سولہ میں ہیلتھ ٹاور کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ کی ریکارڈ ٹیکس وصولی پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی لیکن ساتھ یہ بھی تنبیہہ کی کہ صرف پلاٹ اور زمیں بیچ کر کوئی ادارہ نہیں چل سکتا، ضروری ہے کہ ادارے کے اثاثے بڑھائے جائیں۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انوسمنٹ پلان مرتب کرکے 7 روز میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ جس میں کری انکلیو ، فیڈرل سیکرٹریٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش، ڈپلومیٹک انکلیو اور سمارٹ پارکنگ کے منصوبوں پرپیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور سی ڈی اے کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved