امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستانی بزنس مین ماجد رضوی نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرانے کی خواہش ظاہر کر دی

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مقبول کرکٹ فرنچائز نائٹ رائڈر کے مالک پاکستانی بزنس مین ماجد رضوی نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل نائن میں شامل کرانے کے خواہش ظاہر کر دی ۔ ایک انٹرویومیں ماجد رضوی نے کہا کہ وہ خود کرکٹر رہے ہیں، لاہور میں کئی کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور امریکا آنے کے بعد یو ایس کرکٹ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔

انہوں نے کہا کہ یو ایم ایم سی نائٹ رائڈر ٹیم ہیوسٹن اوپن 2022 کی چیمپئن ٹیم ہے جس میں پاکستانی اسٹارز کھلاڑی بھی کھیل چکے ہیں، ٹیسٹ کرکٹر سہیل تنویر سمیت کئی پاکستانی کھلاڑی بھی اس کا حصہ رہ چکے ہیں۔ماجد رضوی نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عثمان شنواری، عمران جونئیر اور نعمان انور ٹیم کا حصہ ہیں،

وہ اپنی ٹیم نائٹ رائڈر کو پی ایس ایل ٹیم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، ماضی میں ان کی پی سی بی کے کئی عہدیداروں سے بات چیت بھی ہوچکی ہے مگر بورڈ کی تبدیلی سے معاملات طے نہیں ہو پائے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی ٹیم نائٹ رائڈر کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، اس کے علاوہ اگر بابر اور رضوان امریکی لیگ کھیلنا چاہیں تو نائٹ رائڈر ٹیم کو اپنا گھر سمجھیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved