امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

عوام مشرق ،سیاست مغرب ،معیشت شمال ،آئین وقانون جنوب کی طرف ہے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس سے خراب اقتصادی سروے پہلے کبھی نہیں آیا،حکومت تمام معاشی اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،زراعت صنعت سرمایہ کاری میں شدید کمی ،گروتھ منفی ،ایکسپورٹ12فیصد ترسیلات13فیصدکم ،زرمبادلہ کے ذخائر4ارب ڈالرسے بھی کم کی سطح پر ہیں،آئی ایم ایف کی ساری شرطیں قبول پھربھی حکومت آئی ایم ایف کو منانے میں ناکام رہی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیرخزانہ کوسمجھ نہیں آرہاکہ خزانے کے ساتھ کیاہو رہاہے ،ڈالرکے ساتھ کون سازش کررہاہے ، ان کے پاس اپنے کیسز ختم کرانے اور لوگوں کی زندگی جہنم میں ڈالنے کے سوا کوئی پلان نہیں ،روٹی چاول گندم تیل بجلی کابل مہنگاہوچکاہے ،پہلے صرف غریب رورہاتھااب مڈل کلاس اوراپر کلاس بھی رو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 40فیصدمہنگائی بڑھی ہے ،دنیامیں آٹے اور آئل کی قیمت آدھی اورپاکستان میں دگنی ہوگئی ہے ،

(ن) لیگ کے پاس نہ سواری ہے نہ سٹیرنگ پر ڈرائیور ہے ،صرف خواہشیں خواب اورخبریں ہیں ،(ن)لیگ کوباغ کے الیکشن میں ٹریلر سے سمجھ آجانی چاہیے ابھی فلم آناباقی ہے، پی ڈی ایم میں پھوٹ ،(ن) لیگ اورپیپلزپارٹی جلد آمنے سامنے ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ عوام مشرق کی طرف سیاست مغرب کی طرف معیشت شمال کی طرف آئین وقانون جنوب کی طرف ہے،20جون تک پتا لگ جائے گا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ِِ،اصلی اور حقیقی منصوبہ ساز بھی فیصلہ نہیں کرپائے کہ سیاسی استحکام کیسے آئے گا، سارے معاشی عذاب عوام کے لیے ہیں اور اسے قومی فیصلوں سے لاتعلق رکھا جا رہا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved