امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اداکارہ تبو کا اجے دیوگن کے متعلق بڑا انکشاف

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو نے کہا ہے کہ میں اور اجے دیوگن بچپن کے دوست ہیں اجے کبھی بھی اداکار بننا نہیں چاہتے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلموں کی مشہور جوڑی داکارہ تبو اور اداکار اجے دیوگن کو فلمی شائقین شروع سے ہی پسند کرتے چلے آئے ہیں۔

یہ فلمی جوڑی اب اپنی آئندہ آنے والی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو (آ،) 5جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔مذکورہ دونوں اداکاروں نے اب تک 10 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنی ملتی جلتی کیمسٹری پر گفتگو کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن اداکار نہیں بلکہ فلمساز بننا چاہتے تھے۔تبو نے فلموں میں اپنی شوٹنگ کے تجربہ کے بارے میں بھی گفتگو کی،

یاد رہے کہ تبو اور اجے دیوگن ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ کافی چھوٹے تھے۔52سالہ اداکارہ نے اجے اور اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کہا وہ ویسے ہی ہیں، ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، صرف شادی کی اور اب ان کے بچے ہیں۔ اجے ہمیشہ سنیما کے بارے میں بہت پرجوش تھے اور فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے۔ وہ شارٹ فلمیں بھی بنایا کرتے تھے۔تبو نے کہا کہ وہ اجے کے ساتھ کام کرکے اس لیے مطمئن ہوتی ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب ہم اداکاری کی فیلڈ میں نہیں آئے تھے اور یہی ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved