لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ کے نفاذکے بعد سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،بجٹ پیش ہونے کے بعد تعمیراتی سامان پچیس فیصد تک مہنگا ہوگیا۔مارکیٹ میں سیمنٹ کی بوری 1500روپے کی ہوگئی جبکہ دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔