امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شاہ فیصل ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے 5,000 سے زیادہ کامیاب آپریشن

ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر نے 1981 میں آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام کے قیام سے لے کر اب تک 5,000 سے زیادہ کڈنی ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ انجام دیے ہیں۔ یہ ہسپتال کڈنی کے آپریشنز اور ٹرانسپلانٹ میں دنیا بھر کے معروف ہیلتھ سینٹرز کے ایک محدود گروپ میں شامل ہے۔

پچھلے ایک سال کے دوران ہسپتال نے بچوں کے گردے کی پیوند کاری کے 80 آپریشن بھی کیے، جو کہ ایک سال میں کسی ہسپتال کی طرف سے کیے جانے والے آپریشنز کی سب سے زیادہ تعداد ہے اس طرح خصوصی طور پر بچوں کے گردے کی پیوند کاری کا پروگرام صحت کے مراکز کے مقابلے میں امریکہ اور یورپ کے بعد اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔

پچھلی دہائی کے دوران کڈنی ٹرانسپلانٹ پروگرام نے ٹرانسپلانٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا ہے۔ 2010 سے اب تک 3,000 سے زیادہ ٹرانسپلانٹس کیے گئے ہیں۔ گذشتہ تین سالوں کے دوران تقریبا 1,250 ٹرانسپلانٹس کیے گئے ہیں۔شاہ فیصل ہسپتال میں کڈنی ایکسچینج ڈونیشن پروگرام کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ، جو مریضوں اور عطیہ دہندگان کے درمیان مطابقت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے کام کرتا ہے۔

مریضوں کو برین ڈیڈ ڈونرز سے ٹرانسپلانٹ لسٹ میں انتظار کرنے سے بچاتا ہے تبادلے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس طرح کنگ فیصل سپیشلسٹ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور یورپ کے کسی ایک ہیلتھ سنٹر کے مقابلے میں کراس ڈونیشن ٹرانسپلانٹیشن کے میدان میں آگے ہے۔جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے نتیجے میں ہسپتال عطیہ دہندگان سے گردے نکالنے اور روبوٹک سرجری کا استعمال کرتے ہوئے منتخب مریضوں میں ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے مکمل طور پر روبوٹ پر مبنی ہسپتال بن گیا ہے، یہ یک جراحی طریقہ کار ہے جو درستگی اور حفاظت کو بڑھاتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرانسپلانٹیشن کے عمل کے ایک سال بعد مریض کی حفاظت کی شرح 97 فی صد اور 99 فی صد کے درمیان ہوتی ہے، جو اسپیشلائزڈ آرگن ٹرانسپلانٹیشن سینٹر آف ایکسیلنس کی قیادت کی عکاسی کرتی ہے۔شاہ فیصلہ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر اپنے آپ کو گردے کی معمول کی پیوند کاری تک محدود نہیں رکھتا، بلکہ زیادہ پیچیدہ معاملات کو سنبھالنے میں مہارت رکھتا ہے، جن میں مختلف بلڈ گروپس، کم وزن والے بچوں کیعلاج، زیادہ باڈی ماس انڈیکس والے مریضوں کی دیکھ بھال اور کراس عطیہ شامل ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر مشرق وسطی اور افریقہ میں پہلے اور عالمی سطح پر 20ویں نمبر پر ہے۔ یہ ہسپتال لگاتار دوسرے سال دنیا بھر کے 250 اعلی تعلیمی صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved