امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یہ کوئی سربستہ راز نہیں، سعودی عرب سویلین جوہری پروگرام تیارکررہا ہے، شہزادہ فیصل

ریاض (این این آئی)سعودی عرب اپنے سویلین جوہری پروگرام کو فروغ دے رہا ہے اور وہ اس پروگرام کے لیے امریکا کو بولی لگانے والوں میں شامل کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے امریکی ہم منصب انٹونی بلینکن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ کچھ اور ممالک بولی لگا رہے ہیں، اور ظاہر ہے، ہم دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنا پروگرام وضع کرنا چاہتے ہیں، اور اس کے لیے ایک خاص معاہدے کی ضرورت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ بعض امور پر ہمارے اختلافات ہیں۔اس لیے ہم ایک ایسا طریق کار تلاش کرنے پر کام کر رہے ہیں جس کے ذریعے ہم سویلین جوہری ٹیکنالوجی پر مل کر کام کر سکیں۔ لیکن، آپ جانتے ہیں، ہم اس پروگرام پر آگے بڑھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سعودی عرب نے اپنے پاس موجود یورینیم کو افزودہ کرنے اور پھر ایندھن فروخت کرنے کے لیے امریکی ٹیکنالوجی کی درخواست کی ہے۔ بصورت دیگر سعودی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مدد کے لیے چین، روس یا فرانس کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔سعودی وزیرخارجہ بھی ممکنہ طور پران ممالک کی جانب اشارہ کررہے تھے۔اس سے قبل محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ سعودی عرب کی صاف توانائی کی منتقلی کی حمایت کے لیے پرعزم ہے، جس میں پرامن جوہری توانائی پروگرام تیار کرنے کی کوششیں بھی شامل ہیں، لیکن انھوں نے سعودی عرب کے یورینیم افزودگی کے منصوبوں کے لیے امریکی منظوری کا اشارہ دینے سے گریز کیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved