امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

سمندر پر تفریح کے لئے جانے والے خاندان کی کوسٹر الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق

کراچی(این این آئی)ساحل سمندر ہاکس بے پر تفریح کے لیے جانیوالے خاندان کی کوسٹر کو خوفناک حادثہ پیش آیا،خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والا خاندان کوسٹر میں سوار ہوکر تفریح کے لیے ہاکس بے جا رہا تھا کہ ماڑی پور نیو ٹرک اسٹینڈ کے قریب کوسٹر الٹنے کے نتیجے میں تین بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ چار افراد اسپتال لے جاتے ہوئے چل بسے۔ حادثے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ادارے اور مقامی افراد جمع ہوگئے اور الٹنے والی کوسٹر میں پھنسے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام نے بتایاکہ تیز رفتار کوسٹر گلی سے نکلنے والے ٹرالر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کے مطابق کوسٹرمیں 40 سے 45 افراد سوار تھے اور متاثرہ خاندان عزیز آباد کراچی کا رہائشی تھا۔جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور تین خواتین شامل ہے۔

بچوں کی شناخت 6 سالہ سکینہ، 4 سالہ زینت، 10 سالہ کنزہ اور 14 سالہ قدیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔مرنے والی خواتین میں 40 سالہ صغری اور 45 سالہ سعدیہ شامل ہیں جب کہ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جاں بحق خاندان عزیز آباد کراچی کا رہائشی تھا۔سول اسپتال میں 15 زخمیوں کو لے جایا گیا ہے جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کی شکار کوسٹر میں فیملی موجود تھی، فیملی کے افراد ہاکس بے پکنک منانے جا رہے تھے، ایک ٹرالر یو ٹرن لے رہا تھا کوسٹر ڈرائیور تیزرفتاری سے آرہا تھا،

ٹرالر کو دیکھ کر کوسٹر ڈرائیور نے گاڑی دوسری جانب موڑی جو فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔پولیس کے مطابق ٹرالرکا ڈرائیورفرارہو گیا، ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔عینی شاہد کے مطابق تمام متاثرین عزیزآباد بنگوریہ گوٹھ کے رہائشی ہیں اور ان کا ایک ہی خاندان سے تعلق ہے، بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔ سات جاں بحق افراد کی میتوں کو سول اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔15 زخمیوں کو سول اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی گئی ہے، کچھ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے بعد گھرروانہ کردیا، کچھ زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ماڑی پور روڈ حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔ انھوں نے سول اسپتال، ٹراما سینٹر اور جناح اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی سندھ نے آئی جی پولیس سے ماڑی پور ٹریفک حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ ایسے ڈرائیورز کا لائسنس منسوخ کیا جائے جو مصروف شاہراہوں پر بھی تیز رفتاری کرتے ہیں، اس تیزرفتاری نے آج معصوم بچوں کے ساتھ ہستے بستے گھر اجاڑ دیے۔ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ماڑی پور بس حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔انہوں نے حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے اور حکام کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب حادثے کے حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی نے بتایاکہ ہاکس تمام روٹس پر غیر معمولی نفری تعینات ہے۔ حادثے کے بعد ایس ایچ اوز کو تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی ہے جب کہ تیز رفتاری پر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved