امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ذمہ داران کو بتا رہا ہوں گلی محلے کی سطح پر ایک انقلاب پرورش پا رہا ہے یہ ایک اندھا انقلاب ہے، شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے ذمہ داران کو بتا رہا ہوں گلی محلے کی سطح پر ایک انقلاب پرورش پا رہا ہے یہ ایک اندھا انقلاب ہے ،لوگ بے بس ہو گئے ہیں ، حلق سے فلک تک مہنگائی نے لوگوں کو زندہ دفن کر دیا ہے ، ان کے پاس قبر کے لئے دینے کے پیسے نہیں ہیں،اب فارم 45اور47کی لڑائی نہیں بلکہ غریب کے زندہ رہنے کی جستجو ہے ،ذمہ دار حلقوں کو خدا اور رسول کا واسطہ دے کر کہتا ہوں غریب کی مدد کریں ان کو بے موت مرنے سے بچائیں ۔

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ میں صبح کا ناشتہ اپنے محلے میں ریڑھی پر کرتا ہوں ، جس دن سے میرے اسلامی دوست مجھے چالیس روز کے چلہ پر لے کر گئے اس دن سے میں نے دوپہر کا کھانا نہیں کھایا اور میرے گھر میں دوپہر کو چولہا نہیں جلا ، میں شام کو کھانا بنواتا ہوں اور میرا سٹا ف اگلے دن دوپہر کو گزشتہ شام کا کھانا کھاتا ہے ۔ میرے گھرکا چولہا ایک وقت جلتا ہے اور میرا گیس کا بل ایک لاکھ روپے آیا ہے ، بجلی کا بل ایک لاکھ 68ہزار روپے ہے ، میرے محلے میں ہر گھر میں چار سے آٹھ ہزار روپے تک گیس کا بل آیا ہے ۔

میری آج کی ویڈیو سمجھدار لوگوں کے لئے ہے ، میں یہ ملک کے ذمہ داران کے لئے جاری کر رہا ہوں کہ گلی محلے کی سطح پر ایک انقلاب پرورش پا رہا ہے یہ ایک اندھا انقلاب ہے ،کوئی ماں نہیں چاہتی اس کا بچہ بغیر ناشتے کے سکول جائے ، لوگ بے بس ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس قبر کے لئے دینے کے پیسے نہیں ہیں ، میں ان لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قبرستا ن میں لکھ کر لگایا ہوا ہے کہ اگر آپ کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں ہیں تو ہمارے ساتھ رابطہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ملک ڈوب رہا ہے ، اقتصادی ، معاشی اور سیاسی طور پر ایسی تباہی ہے جس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ،گاڑی ہاتھ سے چھوٹ رہی ہے وقت کسی کا نہیں ہوتا ،چور ،ڈاکو اورلٹیرے جو صرف اپنے کیس ختم کرانے آئے تھے ان کو احساس نہیں کہ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے اور بجھ گیا ہے ،اس کے نتائج خوفناک ہوں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved